وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،احتجاج کے لئے پارک میں جگہ مختص کرنیکی تجویز

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس ہوا

وزیر بلدیات ناصر شاہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ 1500 ایکڑز اراضی قبضہ مافیا سے واپس لی ہے،ضلع غربی میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کر کے 1035 ایکڑز اراضی حاصل کی ہے ضلع وسطی سے 1463880 اسکوائر فٹ جس کی مالیت 11.6 بلین روپے ہے ریکور کی ہے ضلع شرقی سے 40 ایکڑز زمین جس کی مالیت 4.5 بلین روپے ریکور کی ہے ضلع کیماڑی میں 7 غیرقانونی اسٹیکچرز کو ختم کرنے کے لئے جلد آپریشن شروع ہوگا، چیف سیکرٹری سندھ نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کے لئے 8 اجلاس کئے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی اراضی سے بھی تجاوزات ہٹائے گئے ہیں، وزیر ٹرانسپورٹ کو شہر میں ٹریفک جام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی گئی،اجلاس میں وزیر انفارمیشن کو ٹاسک دیا گیا کہ احتجاج کے لئے کوئی ایک جگہ مقرر کرے ،شرجیل میمن نے کہا کہ ایک پارک مقرر کرنا چاہئے، پارک میں صحافیوں کے بیٹھنے کے لئے بھی جگہ بنائی جائے،تمام احتجاج وہاں کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ روڈ بلاک نہ ہوں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ اس کا ایک پرپوزل بنا کے دیں،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کو مزید بہتر کرنے کے لئے میں 2.8 بلین روپے مہیا کئے ہیں،اسپیشل برانچ کی اپ گریڈیشن کے لئے 995.3 بلین دے رہا ہوں،سندھ حکومت پولیس میں کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ بنا رہی ہے،ریپڈ رسپانس فورس کو وسیع اور مزید موثر بنایا جائے، انویسٹی گیشن ونگ کو مضبوط کرنا ہے، تفتیش کے کام کو مزید بہتر کرنے کے لئے 133 کوسٹ سینٹر قائم کر رہے ہیں، آئی جی پولیس کا اجلاس میں کہنا تھا کہ ان مراکز میں 25 ڈیس ایس پی اور 108 اسپیشل انویسٹی گیشن افسران رکھے جا رہے ہیں ،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 208 ملین روپے کا الگ بجٹ ان کے لئے رکھا گیا ہے، انویسٹی گیشن الاؤنس دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے، سندھ فرانزک سائنس لیبارٹری میں 14 ڈسیپلین ہونگی، آئی جی پولیس نے کہا کہ ان میں آڈیو وژیوئل انالائسس، کمپیوٹر فرانزک، کرائم اینڈ ڈیتھ سینس کی تفیش ہوگی، ڈی این اے اور سیرولاجی، فرانزک فوٹوگرافی، ناکوٹکس، ٹیکسولاجی اور ٹیرس کیمسٹری بھی ہوگی 800 ملین روپے لیب کے لئے رکھے ہیں، جس میں 400 ملین روپے جاری کے گئے ہیں، لیب کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے،

Leave a reply