خیبر:طورخم بارڈر این ایل سی امپورٹ ٹرمینل میں احتجاجی دھرنا دینے والےگرفتار،اطلاعات کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر این ایل سی امپورٹ ٹرمینل میں احتجاجی دھرنا دینے والے خوگہ خیل قبیلے 22افراد گرفتار کر کے لنڈی کوتل پولیس سٹیشن منتقل کر دئے گئے
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر طورخم بارڈر پر این ایل سی امپورٹ ٹرمینل میں احتجاجی دھرنا دینے والے خوگہ خیل قبیلے کے 22افراد کو مقامی پولیس نے گرفتار کیئے جاچکے ہیں جبکہ ٹرمینل میں لگائے گئے ٹینٹ بھی ختم کر دی گئی.
صورتحال کشیدگی کے پیش نظر لنڈی کوتل سے بھی پولس کی بھاری نفری بھیج دی گئی تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ اسکے .
جبکہ دوسری طرف خوگہ خیل قبیلے کے عوام کا کہنا ہیں کہ ایف بی آر اور این ایل سی سے اپنے حقوق کے حصول اور تمام مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا