بغداد:بغداد میں مظاہرین کی جانب سےامریکی سفارتخانےکا گھیراؤجاری،یہ سب ایران کروا رہا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پرالزام ، ادھربغداد کے امریکی سفارت خانے میں فوجیوں کی تعداد بڑھانے کے باوجود احتجاج اور کشیدگی جاری ہے، امریکی حملے میں نشانہ بننے والی ملیشیا کے ارکان سمیت سیکڑوں افراد نے ایک بار پھر سفارت خانے پر دھاوا بول دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ روزعراقی ملیشیا حشد الشعبی کے ارکان اور ان کے حامیوں کی بڑی تعداد سفارت خانے کے باہر ہی خیمے لگا کر رک گئی تھی اور صبح ہوتے ہی انہوں نے پھر احتجاج شروع کیا۔مریکی فوجیوں کی جانب سے سفارت خانے کے اندر سے بھی مظاہرین کو دور رکھنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا جارہا ہے جب کہ انہیں ڈرانے کے لیے دھماکے دار آواز والے اسٹن گرینیڈ بھی پھینکے گئے ہیں۔
امریکا کی جانب سے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے کویت سے بلائے گئے 750 فوجی بھی پہنچ چکے ہیں۔مظاہرے میں شامل عراقی ملیشیا حشدالشعبی کے ارکان کا کہنا ہےکہ یہ احتجاج امریکا کے لیے پیغام ہے جس نے ہمارے بھائیوں کو قتل کیا، اب امریکی اڈے بھی محفوظ نہیں۔