سعودی عرب جہاں سردی،سردی نہیں سمجھی جاتی تھی اب برف باری اورشدید سردی سے صحرا کانپنے لگے

0
46

ریاض :سعودی عرب جہاں سردی سردی نہیں سمجھی جاتی تھی اب برف باری اورشدید سردی سے صحرا کانپنے لگے ، اطلاعات کےمطابق سعودی عرب کے بیشترشمالی علاقےاس وقت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

سعودی عرب کے ماہرین موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں اس وقت سردی کی شدید لہر آنے والی ہے جس کے باعث کئی علاقوں کا درجہ حرارت توازن کھو بیٹھے گا اور نقطہ انجماد سے بھی نیچے چلا جائے گا۔

ماہر موسمیات حسن کرانی نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض، مشرقی ریجن اور وسطی ریجن میں موسم اوسط درجے کا سرد رہے گا جبکہ شمالی علاقہ جات میں سردی کی لہر شدید ہوگی۔

شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدید لہر آئے گی جس کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے دو تا 6 ڈگری نیچے چلا جائے گا اور برفباری بھی ہوگی ۔ماہر موسمیات کے مطابق گرد آلود تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ اس سے صرف شمالی علاقے ہی نہیں بلکہ وسطی اور مشرقی علاقے بھی متاثر ہوں گے۔

Leave a reply