اسلام آباد : وفاقی تعلیمی اداروں میں پرائمری کلاسز بند کردی گئیں :صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں،اطلاعات کے مطابق وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمی کی شدت کے پیش نظر پرائمری کلاسز بند کردی گئیں اور کہا صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی ، جس میں وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کی پرائمری کلاسز کی بندش کی توثیق کردی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کا دورانیہ بھی کم کر دیا گیا ہے، چھٹی جماعت سے آگے کی کلاسز صبح 8 سے ساڑھے 11بجے تک ہوگی۔وفاق کےتعلیمی اداروں میں یکم جون سے 30 جولائی تک گرمیوں کی چھٹیوں کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیرتعلیم رانا تنویر نے کہا کہ گرمی کا زورشدت اختیار کر رہا ہے، صوبے بھی پرائمری کلاسز بند کریں، پرائمری کلاسز کی بندش سے متعلق وزیر اعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔حکام کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ صوبے میں پرائمری کلاسز بندش کا کل تک فیصلہ کر لیں گے۔
صوبائی حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیٹ ویو کے پیش نظر 16مئی سے چھٹیاں کردی گئیں جبکہ حکام پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم نہیں ہے، وزیراعلیٰ سے ہدایات لیں گے۔
اس سے قبل وفاقی نظامت تعلیمات نے گرمی کی شدت کےسبب نئی پالیسی جاری کردی ، جس کے تحت تمام سرکاری اسکولوں میں مانٹیسری سے 5 ویں جماعت تک کو چھٹیاں دیدی گئیں۔پالیسی کے مطابق 5 ویں اور 8 ویں کے بورڈ امتحانات کا وقت صبح 8 سے 11 بجے تک کردیا گیا۔