ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہاٹ میں مریض کے لواحقین کی جانب سے ہسپتال عملے کو ہراساں کرنے اور زدو کوب کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ،تفصیلات کے مطابق دل والے وارڈ میں ایک انتہائی سیریس مریض دل کا دورہ پڑنے دم توڑ گئے جس پر لواحقین آپے سے باہر ہوگئے .پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن
جس پر لواحقین نے ڈاکٹروں کے ساتھ نہ صرف گالم گلوچ کیں بلکہ ان کو ہراساں اوزد کوب بھی کیا، یہ مریض پوسٹ کووڈ کمپلیکیشن نومونیا کیساتھ پہلے میڈیکل وارڈ میں داخل تھا اور اکسیجن کنسنٹریٹر کیساتھ بھی سیچوریشن 78 تھی اور ای سی جی پر اینٹیرولیٹرل وال ایم ائی ڈایاگنوس ہوا اور ساتھ میں ہیرٹ فیلر بھی مریض کے تیمارداروں کو کونسل بھی کیا گیا تھا .
کچھ شرپسند سیاسی عناصر اس واقعی کی اڑ میں ہسپتالوں میں پر تشدد واقعات کرونا چاہتے ہیں ، اس واقع میں ملوث آفراد کے خلاف سیکیورٹی ایکٹ 2020 کے تحت ایف ائی ار درج کی جایے ، اگر ڈاکٹروں کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو کوہاٹ کے تمام ہسپتالوں کے انڈور اور آؤٹ ڈور سروسز بند کر دیں گے، جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر ہوگی