صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نےعوام دوست پولیسنگ کانفرنس اختتامی تقریب میں کیا گفتگو کی؟

0
39

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا عوام دوست پولیسنگ کانفرنس کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب جس میں آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی ، ریٹائرڈ و حاضر سروس پولیس افسران، سکالرزاور ماہرین بھی موجود تھے۔سہ روزہ کانفرنس کا مقصد پنجاب پولیس میں اصلاحات کے لیے ماہرین کے ساتھ ڈائیلاگ تھا
راجہ بشارت نے کہا وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار صحیح معنوں میں تھانہ کلچر بدلنا چاہتے ہیں
آج کی کانفرنس تھانہ کلچر بدلنے کے حوالے سے بہت اہم ہے ۔ آئی جی انعام غنی نے حکومت سے وسائل مانگنے کی بجائے ساری زمہ داری خود اٹھائی۔آپ پولیس ایکٹ 1934 کو بدلیں، پولیس بھی بدل جائے گی۔ پولیس آرڈر 2002ء کی متعدد شقوں پر خود پولیس ہی عملدرآمد نہیں کر رہی ۔ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے ہر قسم کی قانونی اور مالی معاونت کریں گے۔ نوجوان پولیس افسران عوام کے ساتھ اپنا رابطہ بڑھانے سے خوشگوارتبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ موجودہ آئی جی نے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ اس وقت پنجاب میں امن عامہ کی صورتحال کافی حد تک تسلی بخش ہے۔
آئی جی انعام غنی کا کہنا ہے کہ اپنے محکمے کو پولیس فورس سے پولیس سروس بنانا چاہتا ہوں۔ پولیس کو عوام دوست بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنا چاہتا ہوں کانفرنس کی سفارشات پر سنجیدگی سے عملدرآمد کریں گے : اختتام پر وزیر قانون نے کانفرنس کے شرکاء میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔

Leave a reply