پی ایس ایل 6 کی تیاریاں مکمل، شائقین میچ دیکھنے کو بے چین

0
25

نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات 8:00 بجے مدمقابل ہوں گی۔ پی ایس ایل کی 6 ٹیمیں ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی اور 80 ملین روپے کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ چیف کوریٹر آغا زاہد کی زیر نگرانی وکٹوں کی تیاری کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے جبکی میچز کو دکھانے کے لیے اسپائڈر کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی جائے گی۔پاکستان سپر لیگ 6 میں تماشائیوں کے لیے تین مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، پی ایس ایل میں تماشائیوں کے لیے پارکنگ حکیم محمد سعید گراؤنڈ، چائنا گراؤنڈ اور نیشنل کوچنگ سینٹر میں بنائی گئی ہیں جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو نیشنل اسٹیڈیم تک لے جایا جائے گا ریکارڈڈ شو میں معروف اور نامور گلوکار عاطف اسلم، نصیبو لال، آئمہ بیگ، حمیمہ ملک، ینگ اسٹنرز اور عمران خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے

Leave a reply