پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کا پلیئر ڈرافٹ آج ہو گا

0
76

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کا پلیئر ڈرافٹ آج لاہور میں شروع ہو گا۔

باغی ٹی وی : پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ کے لیے کھلاڑیوں، کوچز اور فرنچائز مالکان کی آمد 3 بجے ہو گی ڈرافٹنگ پالیسی کے تحت ہر فرنچائز کو آخری ایونٹ کے 8 کرکٹرز برقرار رکھنے کی اجازت تھی۔

ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے یہ تعداد پوری کر لی تاہم ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 7، 7 کھلاڑی برقرار رکھے ہیں اور ہر فرنچائز کو 18 رکنی اسکواڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگریز کے 3، 3 پلیئرز شامل کرنے ہیں۔

پی ایس ایل کی ٹیموں کو سلور 5، ایمرجنگ 2 اور سپلیمنٹری کیٹیگری کے 2 کھلاڑی شامل کرنا ہیں جبکہ ڈرافٹنگ کے مرحلے میں 32 ملکوں سے مجموعی طور پر 425 کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔

فرنچائزز اپنی مرضی کے کرکٹرز کا انتخاب کرتے ہوئے اسکواڈز کو پورا کریں گے اور پلاٹینم کیٹیگری میں پہلی پک لاہور قلندرز، دوسری ملتان سلطانز، تیسری کراچی کنگز کی ہو گی پلاٹینیم میں چوتھی پک اسلام آباد یونائیٹڈ، پانچویں پشاور زلمی اور چھٹی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کرے گا۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا اور وہ 27 فروری یعنی پورے ایک ماہ جاری رہے گا ایونٹ کے میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے، کراچی میں 15 جبکہ لاہور میں 19 میچز کھیلے جائیں گے۔

غیر ملکی ٹیم کی آمد،کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب

لیگ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپین ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 23 فروری، پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ کوالیفائر 23 فروری، پہلا اور دوسرا ایلیمنیٹر بالترتیب 24 اور 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی قومی کرکٹرز کی کیٹیگری بھی جاری کردی ہے آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پچھلی کیٹیگری سے ترقی پاکر پلاٹینم جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے3 اہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرسیریز سے باہرکردیا گیا

Leave a reply