ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی چور گرفتار

0
126

ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کی چوری کی گئی گھڑی برآمد کر کے چور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی سے گھڑی چرانے والے ملزم کو شمال مشرقی ریاست آسام سے حراست میں لیا گیا ہے اور میراڈونا کی کسٹمائزڈ سوئس ساختہ ہبلوٹ گھڑی بھی بر آمد کر لی گئی ہے۔

بھارتی حکام کا کہنا ہے ملزم دبئی سے گھڑی چوری کرنے کے بعد بھارت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا ملزم نے چوری کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ والد کی بیماری کی وجہ سے آسام واپس آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات ملنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی اور گھڑی کو بھی بر آمد کر لیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم دبئی کی ایک فرم میں 2016 سے سیکیورٹی گارڈ کی ملازمت کر رہا تھا ۔ اس فرم میں لیجنڈری فٹ بالر میراڈونا کی مختلف چیزیں محفوظ کی گئی تھیں چوری ہونے والی گھڑی کے پچھلے حصے پر میراڈونا کی تصویر بنی ہوئی ہے اور ان کی جرسی کے نمبر 10 کےساتھ ساتھ ان کے دستخط بھی موجود ہیں ۔ اس گھڑی کی مالیت 26ہزار ڈالر یعنی تقریباً 46 لاکھ روپے ہے۔

یاد رہے کہ عظیم فٹ بالر میراڈونا نے یہ گھڑی خصوصی طور پر اپنی مرضی کے مطابق بنوائی تھی ڈیاگو میراڈونا گزشتہ سال 60 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

خیال رہے کہ ڈیاگو میراڈونا اپنی دونوں کلائیوں میں گھڑیاں پہنتے تھے ان کے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے رونالڈو نے بتایاتھا کہ دونوں ممالک فٹبال میں ایک دوسرے کے سخت حریف ہیں لیکن میراڈونا کے ساتھ میری سچی دوستی تھی انہوں نے بتایا کہ ایک بار میراڈونا مجھے ملنے میڈرڈ آئے اور ہم دونوں نے ساتھ رات کا کھانا کھایا تھا۔ میں نے ڈیاگو سے پوچھا کہ آپ دونوں کلائیوں میں گھڑیاں کیوں پہنتے ہیں۔

نریندرمودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک مرتبہ پھرہیک ہو گیا

میراڈونا نے کہا کہ یہ دنوں گھڑیاں میری بیٹی نے مجھے بطور تحفہ دی ہیں اور اس وقت سے میں ان کو اپنی کلائیوں سے نہیں اتارا۔

پریس کانفرنس کے دوران رونالڈو نے مزید بتایا کہ کھانے کے بعد ڈیاگو میراڈونا نے اپنی ایک کلائی سے گھڑی اتار کر مجھے بطور تحفہ دی، میں اس ان کی گھڑی لینا نہیں چاہتا تھا۔ میری جانب سے انکار پر وہ سخت ناراض ہوگئے اور پھر میرے پاس تحفہ قبول کرنے کے علاوہ کوئی چارا نہیں تھا۔

رونالڈو نے کہا دوستی کی نشانین کے طور پر میں اس گھڑی کی ہمیشہ حفاظت کروں گا۔

اسلام سے لبرل ازم اورپھرلبرل ازم سے ہندوازم:بھارتی فلم ساز نے اسلام چھوڑ کر ہندو…

واضح رہے کہ ارجنٹائن کے سابق لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کا دل ان کے ساتھ دفن نہیں کیا گیا بلکہ اسے محفوظ کر لیا گیا ہےارجنٹائن کے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے ”میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی” پر مبنی ایک کتاب شائع کی ہے، جس میں سابق فٹ بالر کی صحت سے متعلق حیران کن معلومات اور حقائق کا انکشاف کیا گیا ہے۔

انہوں نے لکھا مداح میراڈونا سے اتنی محبت کرتے تھے کہ وہ ان کی قبر کے اندر سے ان کا دل نکالنے کا ارداہ کیے ہوئے تھے، لیکن ایسا نہ ہو سکا کیونکہ ڈاکٹرز نے تدفین سے قبل ہی میراڈونا کا دل نکال لیا تھا جو ان کی مرنے کی وجوہات پر تحقیق کے لیے بھی بہت اہم تھا۔

امریکہ میں ’تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے‘ 84 افراد ہلاک،کئی گھر اور علاقے تباہ

ڈاکٹر کاسترو نے یہ خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عام انسان کے دل کا وزن 200 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ سابق فٹ بالر کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط تھا، ورنہ جس قسم کے خطرناک نشے وہ استعمال کرتے تھے وہ بہت پہلے ہی دنیا سے جا چکے ہوتے۔

Leave a reply