پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ:کرکٹ سے محبت کرنے والے دیکھتےہی رہ گئے

0
104

پشاور:پی ایس ایل 7: پشاور زلمی نے نئی کٹ لانچ:کرکٹ سے محبت کرنے والے دیکھتےہی رہ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے لیے فرنچائز پشاور زلمی نے نئی کٹ متعارف کروادی۔

پشاور زلمی نے اپنے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کی جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں نے نئی کٹ زیب تن کر رکھی ہے۔

 

 

ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ انتظار ختم ہو گیا کیونکہ فرنچائز نے 27 جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے نئی کِٹ کی نقاب کشائی کردی ہے۔

ویڈیو میں آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت، حیدر علی، کامران اکمل، عثمان قادر اور وہاب ریاض کو دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ کا پہلا میچ کراچی کنگز اور پی ایس ایل 6 کی چیمپئن ٹیم ملتان سلطان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ادھر عوامی مطالبے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے افسران اور اسٹاف کی مراعات اور تنخواہوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پیش کردی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق فزیوتھراپی کے کنسلٹنٹ کی تنخواہ 21 لاکھ 15 ہزار910 روپے ہے جبکہ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کی تنخواہ 13 لاکھ 59 ہزار651 روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر محمد ندیم خان کی تنخواہ 13 لاکھ 15 ہزار روپے، ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق کی تنخواہ 12 لاکھ 77 ہزار711 روپے ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کی تنخواہ 12لاکھ 45 ہزار روپے ہے جبکہ چیف فنانشل افسر جاوید مرتضیٰ کی تنخواہ 12 لاکھ 40 ہزار 417 روپے، چیف میڈیکل افسر نجیب اللہ سومرو کی تنخواہ 12 لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔

چیئرمین سلیکشن کمیٹی محمد وسیم کی تنخواہ 10 لاکھ روپے، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس سرینا آغا کی تنخواہ 8 لاکھ 65 ہزار روپے اور ڈائریکٹرانٹرنیشنل کرکٹ آپریشن ذاکرخان کی تنخواہ 8 لاکھ 44 ہزار 708 روپے ہے۔

ڈائریکٹر سکیورٹی آصف محمود کی تنخوا ساڑھے 6 لاکھ روپے، ایس جی ایم آپریشنز لاجسٹکس اسد مصطفیٰ کی تنخواہ 6 لاکھ 13 ہزار345 روپے ہے جبکہ ایس جی ایم فنانس عتیق رشید کی تنخواہ 6لاکھ روپے ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسرز محمد عبدالصبور، انورسلیم کاسی، بابرخان، نجیب صادق اور عبداللہ خرم نیازی کی تنخواہ 5، 5 لاکھ روپے ہے۔

Leave a reply