پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ گذشتہ روز سامنے آیا جس میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ ‘تیار ہیں’ کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور لال کبوتر فلم بنانے والے ہدایت کار کمال خان نے کی آفیشل ترانے کی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا

پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا


باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یہ ترانہ انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا امید ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ مداحوں کو محظوظ کرنے میں بھی کامیاب رہے گا انٹرنیٹ پر پی ایس ایل 5 کا ترانہ مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ترانے کے لیے ‘تیار ہیں’ نام کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا گیا اس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نے بہت سی مزاحیہ میمز شیئر کی جن میں اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بتایا گیا اور مختلف مزاحیہ کمنٹس کا ایک طوفان اٹھ گیا

صارفین نے علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون راشد کے اس گانے کو پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دیا

ایک صارف سردار عدنان ملک نے رونے والی ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ترانہ پی ایس ایل کا بدترین ترین ترانہ ہے ترانے کا عمدہ ہونے کی توقعات تھیں لیکن اس کو سن کر ایسا لگا کہ میں نے اپنے پورے پانچ منٹ ضائع کر دیئے ہیں جبکہ ایک اور پوسٹ میں علی ظفر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بہت بری طرح سے مس کر رہے ہیں

جبکہ ایک صارف نے علی ظفر کو واپس پی ایس ایل میں ترانہ گانے کے لئے آنے کی درخواست کی

ایک اور ٹویٹر صارف نے مزاحیہ میم شئیر کر کے پی سی بی اور ترانے کا مذاق اڑایا اور ایک دوسری پوسٹ میں پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ہم اس کے لئے تو بالکل بھی تیار نہیں تھے

جبکہ ایک صارف خرم نے ایک میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ترانہ سننے کے بعد ان کی یہ حالت ہو گئی اور ہسپتال پہنچ گئے

ایک صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل فائیو کا ترانہ سننے کے بعد موڈ خراب ہو گیا

ایک اور صارف زینب نے میرے پاس تم ہو کے کردار دانش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ترانہ سننے کے بعد ان کی یہ حالت ہو گئی

اہک صارف فیضان رسول نے بھی دانش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دانش کو ہارٹ اٹیک ترانہ سننے کی وجہ سے آیا تھا جبکہ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں پی ایس ایل کے سامنے آئے اب تک کے تمام ترانوں کا ایک مزاحیہ تصویر کے ساتھ ریویو کیا

ایک صارف شارق زاہد نے علی ظفر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کھا کہ ‘تیار ہیں’ سننے کے بعد علی ظفر اور باقی پاکستانیوں کا ایسا حال ہے

جبکہ ایک اور ٹویٹر صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس صدی کا مذاق

جبکہ ایک اور صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے پی سی بی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہر سال جب ترانہ کے لئے سنگر کو تبدیل کرنے کا سوچتے ہیں تو پاکستانیوں کی کیا ری ایکشن ہو تا ہے

ایک صارف نے علی ظفر کی ایک تصویر بھی شیئر کی جنہوں نے پی ایس ایل کے لیے تین گانے گائے اپنی ٹوئٹ میں صارف نے لکھا کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانوں کا معیار اتنا بڑھا دیا کہ اب کوئی وہاں تک نہیں پہنچ پاتا اب تک کے بہترین ترانے انہوں نے ہی تیار کئے

ایک اور صارف نے علی ظفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس وقت انہیں بےحد یاد کررہے ہیں

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین ترانوں کی گلوکاری علی ظفر نے کی تھی پہلا ترانہ ‘اب کھیل کے دکھا’ 2016 میں سامنے آیا دوسرا ترانہ ‘اب کھیل جمے گا’ 2017 اور تیسرا ‘دل سے جان لگا دے’ 2018 میں ریلیز ہوا ان میں سے دوسرا اور تیسرا گانا بےحد مقبول ہوا تھا

عاصم اظہرکا حسن علی کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل


پی ایس ایل کے نئے ترانے کی ریلیز کے موقع پر اپنا نام توجہ کا مرکز بننے کے حوالے سے گلوکار علی ظفر نے خود بھی ایک ٹوئٹ کی

علی ظفر کا کہنا تھا کہ عائشہ نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا نام پھر سے ٹرینڈ کررہا ہے میں نے سوچا اب ایسا کیا ہوگیا؟ کیا کوئی مجھے بتائے گا؟

اس گلوکار کے جواب میں ان کے مداح نے ان کو واپس آنے کی درکواست کی
اور علی ظفر نے ایک نوٹ کی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا ان کے لئے پیار پر شکریہ ادا کیا

مداحوں نے بھی گلوکار کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے پہ ایس ایل میں واپس آنے کو کہا

میرے والد مجھے سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے علی ظفر

Shares: