پی ایس ایل کے لیے ، مزید کون سے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

0
49

مزید کون سے کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

باغی ٹی وی : لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی بین ڈنک، ٹام ایبل اور سامیت پٹیل کراچی پہنچ گئے۔

پاکستان سُپر لیگ 6 کے لیے مختلف ممالک کے بیرونی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی آج صبح کراچی پہنچ گئے ہیں۔

کراچی آنے والے کھلاڑیوں میں بین ڈنک، ٹام ایبل اور سامیت پٹیل شامل ہیں۔

لاہور قلندر کے اسکواڈ کے کووڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے جس کے بعد قلندرز کے کھلاڑی منگل سے نیشنل اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کرے گے۔

کل پشاور زلمی کے روی بپارہ، ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی اور کراچی کنگز کے جو کلارک کراچی پہنچے تھے۔ ملکی کھلاڑی بھی دیگر شہروں سے کراچی پہنچ رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے لیے کھلاڑی کراچی آنا شروع

Leave a reply