پی ایس ایل کے میچز عوام اب اپنے پسندیدہ سوشل میڈیا پر بھی دیکھ سکیں گے

باغی ٹی وی : ابوظہبی میں شروع ہونے والے پی ایس ایل 6 کے بقیہ تمام میچز فیس بک پر براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ یہ تمام میچ پیڈ آن لائن ایونٹس کے پلیٹ فارمز کے تحت نشر کئے جائیں گے۔

یچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موجود کرکٹ شائقین کی پسندیدہ ‏لیگ ہے۔ لیگ میں دنیا بھر کے معروف کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ‏

فیس بک کے ساتھ اس شراکت داری سے نہ صرف دنیا بھر کے مداحوں کو سنسنی خیز مقابلے ‏دیکھنے کو ملیں گے بلکہ اس سے پی سی بی کے لیے آمدن کےنئے ذرائع بھی پیدا ہوں گے۔ ‏

پیڈ آن لائن ایونٹس کے تحت میچز کی براہ راست نشریات سے پی سی بی کو میچز مونیٹائز کرنے ‏کا موقع ملے گا۔ ناظرین کو میچز کی براہ راست نشریات دیکھنے کے لیے یک وقتی سائن اپ عمل ‏سے گزرنا ہوگا، جس کے بعد وہ کسی بھی وقت میچز دیکھ سکیں گے۔

Shares: