پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 2 میچز کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، یہ فیصلہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق یکم مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ہونے والا میچ اب یکم مئی کو ہی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم یکم مئی کو ڈبل ہیڈر کی میزبانی کرے گا، پہلا میچ یکم مئی کو سہ پہر 3 بجے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جب کہ شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملتان میں 10 مئی کو ہونے والا میچ اب 11 مئی کو کھیلا جائے گا، 11 مئی کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شام 8 بجے شروع ہوگا۔پی سی بی کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ میچز کا شیڈول موسم کی شدت اور آپریشنل آسانی کو مدنظر رکھتے ہوئے بدلا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یکم مئی کے ملتان میچ کے آن لائن خریدے گئے ٹکٹ خودکار طور پر ریفنڈ ہوجائیں گے جب کہ ایکسپریس سنٹرز سے خریدے گئے ٹکٹ فزیکلی واپس کرانے ہوں گے۔
مزید کہا کہ یکم مئی کو لاہور میں ڈبل ہیڈر کا لطف ایک ہی ٹکٹ سے اٹھایا جا سکتا ہے جب کہ 10 مئی کے میچ کے لیے خریدے گئے ٹکٹ 11 مئی کے میچ پر قابل استعمال ہوں گے۔
پاکستان نے مودی سرکار کو اہم پیشکش کر دی، خواجہ آصف کا انکشاف
پہلگام بہانہ،قابض بھارتی فوج نے مزید 5 کشمیریوں کے گھر تباہ کر دیے
اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان
اقتدار کو ہم تمھارے لیے جہنم بنادیں گے، مولانا فضل الرحمان
بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف کوئی شواہد نہیں،سابق بھارتی رکن اسمبلی








