پی ایس ایل میں آج دو تگڑے مقابلے ہونے جارہے

پی ایس ایل سکس میں آج دو تگڑے مقابلے ہونے جارہے

باغی ٹی وی : پی ایس ایل سکس میں آج بھی دو تگڑے مقابلے ہونے جارہے ہیں، پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان رات گیارہ بجے ہوگا.

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے کھیلا جائے گا جبکہ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

لاہور قلندرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ دونوں ٹیمیں چھ چھ میچز کھیل چکی ہیں ، لاہور قلندرز 6 میں سے 5 میچز میں فتح سمیٹ کر 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ٹیم نے ایک میچ ہارا ہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی چھ میچز کھیل چکی ہے ، اسے 4 میں فتح نصیب ہوئی جبکہ دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اسلام آباد 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے

Comments are closed.