پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد مشکلات حائل ہونے لگیں

0
32

پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد مشکلات حائل ہونے لگیں

باغی ٹی وی : ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد کی خبریں چلیں لیکن اب ان کے لیے سخت شرائط راستے کی ریوار ثابت ہونے لگی ہیں. ، ان حالات میں امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی میزبانی کی تصدیق کے باوجود میچز کا انعقاد نظر آتا دکھائی نہیں دیتا .

ابو ظہبی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آپریشنل، کوویڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی مسائل درپیش آگئے، اگلے چند گھنٹوں میں بڑا فیصلہ متوقع ہے۔
اس سلسلے میں‌ زرائع کا کہنا ہے بقیہ میچز کا انعقاد ففٹی ففٹی نظر آتا ہے . اب تک ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔

جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے

کھلاڑیوں کو دو دن پاکستان اور 7 دن یو اے ای میں قرنطینہ کرنا ہوگا، قرنطینہ توڑنے والے کو لیگ سے باہر کردیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی فلائٹس بکنگ، ہوٹل رہائش سمیت تمام اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا، وینیو تبدیل ہونے کے بعد باقی میچز سے متعلق نیا بجٹ تیار کیا جائے گا۔

پی سی بی بجٹ سے متعلق تمام فرنچائزز سے مشاورت کرے گی، مشاورت کے بعد ابوظبی میں بقیہ میچز سے متعلق بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب بھی ریکارڈ پیش کی گئی تھی جبکہ تماشائیوں کی اجازت بھی ابتدا میں 20 فیصد تک تھی جسے بعد ازاں حالات کو دیکھتے ہوئے 50 فیصد تک کردیا گیا تھا

Leave a reply