گرفتار دہشت گرد این ای ڈی یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ نکلا، تفتیش میں اہم انکشافات

0
31

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تعلیم یافتہ دہشت گرد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا ، ملزم نے این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں نیوکراچی صنعتی ایریاپولیس نے بی سکس ایریا میں کارروائی کی ، ایس ایس پی وسطی ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ کارروائی میں تعلیم یافتہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتاردہشت گرد کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔ملک مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ملزم نےابتدائی تفتیش میں کالعدم تنظیم سےروابط کاانکشاف کیا ، ملزم عمر حیات 2013میں افغانستان بھی جاچکا اور این ای ڈی یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا۔ایس ایس پی وسطی نے کہا دہشت گرد کے خلاف ایکسپلوزیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری، گرفتاردہشت گرد سے مزید تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے پہلوان گوٹھ اور گلستان جوہر میں مشترکہ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگردوں میں سجاد علی چنا،محسن رضا،نوشاد علی،اسلم بیگ شامل ہیں، گروپ حال ہی میں رینجرز کی موبائل اور چوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔

Leave a reply