باغی ٹی وی : پی ایس ایل 6 کیلئے کووڈ ایس او پیز تیار

پاکستان میں پھر سے کرکٹ فیور عروج پر ہے . پی ایس ایل سیزن 6 کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے جس کے لئے پی سی بی نے کووڈ ایس او پیز تیار کرلئے ہیں جو منظوری کے لئے وزارت صحت اور این سی او سی کو بھجوا دیئے گئے ہیں اور منظوری ملتے ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔

پاکستان سپرلیگ کے ایس او پیز میچز کے دوران اسٹیڈیم آنے والے کراؤڈ کے لیے تیار کیئے گئے ہیں، پی سی بی کو ایس اوپیز کی جلد منظوری ملنے کا امکان ہے جس کے بعد ہی ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ، ٹکٹوں کی قیمتوں اور دیگر معاملات کا اعلان کیا جائے گا۔
ادھر پی ایس ایل کی ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے .

بابراعظم کی کپتانی میں دن بدن نکھار، ٹی ٹونٹی سیریز کو جیتنے کا اچھا موقع، انضمام الحق

Shares: