پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7(پاکستان سپر لیگ) کے دوسرے مرحلے کا آج سے قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔

باغی ٹی وی : پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا لاہور میں میچز کیلیے تیاریاں مکمل ہو چکیں، شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے سیکیورٹی ادارے اپنی پوزیشنز سنبھالے ہوئے ہیں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار وینیو اور اطراف میں ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں-

ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا،ڈی سی لاہور عمر شیر نے کنٹرول روم میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا. کنٹرول روم میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں شائقین کرکٹ کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 11 ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ بذریعہ شٹل سروس شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا.شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے. 08 سے 10 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیف سٹی کے علاوہ 360 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں. ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات اور ٹیموں کے آنے والے روٹس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. کورونا ویکسینیشن سے متعلق بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے .ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 25 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال کا بھی دورہ کیا.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹریفک پلان کا بھی جائزہ لیا.شائقینِ کرکٹ اور شہریوں کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن پر فخر ہے، ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کی خوشی ہے،ہم کراچی کی طرح لاہور میں بھی اپنے مخصوص برانڈ کی کرکٹ کھیلیں گے، دوسرے مرحلے میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی،ہم تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں لاہور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کیلیے پْرعزم ہیں، زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹ کر پلے آف مرحلے میں رسائی کی کوشش کریں گے، سب جانتے ہیں کہ پشاور زلمی جب ایک بار پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے تو پھر اسے روکنا آسان نہیں ہوتا، لہٰذا ہم ایونٹ میں شاندار کم بیک کے لیے پْرامید ہیں۔

پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا 27 جنوری سے شروع ہونیوالا پہلا مرحلہ 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل ہوا،اس دوران مجموعی طور پر کھیلے گئے 15 سنسنی خیز میچز میں تمام ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے اپنے کامیابی حاصل کی اور اپنے تمام 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ 6پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، لاہور قلندرز کے پوائنٹس بھی 6 ہیں مگر رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر موجود ہے،اب تک2،2 میچز جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان

Comments are closed.