لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے فائنل میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ 8 کروڑ روپے بھی دیئے جائیں گے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہارنے والی ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 20 لاکھ روپے آئیں گے جبکہ پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کے 30 لاکھ روپے کا چیک دیا جائے گا جبکہ بہترین بیٹر اور سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا بولر، بہترین فیلڈر، کیپر، ایمرجنگ، آل راؤنڈر اور امپائر آف دی لیگ کو بھی 35،35 لاکھ روپے کے چیک پیش کیے جائیں گے۔

شاہنواز دھانی کی کارکردگی سے شاہد آفریدی بھی متاثر

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ بھی دیا جائے گا جس کی مالیت بھی 35 لاکھ روپے ہوگی۔

پاکستان سپر لیگ 7 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا ایونٹ کا فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں پی ایس ایل 7 میں 2 مرتبہ ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہے ان مقابلوں میں ایک میچ لاہور قندرز اور دوسرا ملتان سلطانز نے جیتا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے خلاف فائنل سے قبل ملتان سلطانز کو بڑی خوشخبری ملی ہے کیونکہ آل راؤنڈر ٹیم ڈیوڈ نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

حارث رؤف کی جانب سے کامران غلام کو تھپڑ مارنے کا واقعہ،پی سی بی حکام نے نوٹس لے…

ذرائع کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ٹیم ڈیوڈ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور وہ کل کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے ٹیم ڈیوڈ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے۔


ادھر افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا فائنل کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہوتی اگر میں بھی لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہوتا اور فائنل کھیلتا نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے سے قاصر ہوں، قومی ٹیم سے کھیلنا میری پہلی ترجیح ہے۔

پی ایس ایل 7: فخر زمان نے بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Shares: