پی ایس ایل 7: فخر زمان نے بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

0
44

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز کو ملتان سلطانز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم رواں ایڈیشن میں انہوں نے سب سے زیادہ رنز اور ففٹیز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر نے اس سیزن میں 8 مرتبہ ففٹیز پلس اسکور کیے، جو پی ایس ایل کے کسی بھی ایڈیشن میں کسی پلئیر کی جانب سے ایک ریکارڈ ہے رواں پی ایس ایل میں فخر زمان اب تک 7 نصف سینچریاں اور ایک سینچری بناچکے ہیں۔

ان سے قبل گزشتہ سال بابراعظم کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے مسلسل 11 اننگز میں 7 مرتبہ ففٹی پلس اسکور کیے تھے فخر زمان نے اس سیزن میں 11 میچز کھیل کر 584 رنز اسکور کرکے ایونٹ میں ٹاپ رن اسکورر ہیں جبکہ گزشتہ سیزن میں بابراعظم نے اتنے ہی میچز میں 554 رنز اسکور کیے تھے-

دورہ پاکستان: آسٹریلیا نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیا گیا 164 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ کامران غلام نے 20 رنز بنائے ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اور رنز دے کر وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستانی ٹیم کےآسٹریلوی باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کے والد انتقال کر گئے

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 53 ، رائلی روسوو نے 65 جب کہ عامر عظمت نے 33 رنز کی اننگز کھیلی لاہور قلندرز کے محمد حفیظ اور سمیت پٹیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ لاہور قلندرز نے اہم میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں عبد اللہ شفیق اور سمیت پٹیل کو سہیل اختر اور فواد احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا ملتان سلطانز نے فارم میں موجود ٹم ڈیوڈ کی جگہ جانسن چارلس کو شامل کیا تھا ٹم ڈیوڈ کورونا کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل 7 :2 کمنٹیٹرز کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Leave a reply