پی ایس ایل برانڈ بن چکا،فیصل جاوید نے کھلاڑیوں بارے کیا کن جذبات کا اظہار؟

0
75

پی ایس ایل برانڈ بن چکا،فیصل جاوید نے کھلاڑیوں بارے کیا کن جذبات کا اظہار؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل برانڈ بن چکا ہے،وزیراعظم کی خواہش تھی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہو،

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے پی ایس ایل سرگرمیاں متاثر ہوگئی تھیں،محمد رضوان فارم میں ہیں ،پراعتماد ہیں اور اچھا کھیلیں گے ،کپتان کا فارم میں ہوناضروری ہوتا ہے اور رضوان کھیل کے لیے سرگرم ہیں،عمر گل محنتی اور اچھا انتخاب ہیں،کوئٹہ گلیئٹرز کا کھیل پر فوکس ہوتا ہے،شاہین شاہ آفریدی کے لیے دعا ہے وہ اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کریں

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل پروگرام اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بہترین اقدام ہے،روشن ڈیجیٹل پروگرام سے متعلق اسٹیٹ بینک نےبہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا،88 ہزارلوگوں نے روشن ڈیجیٹل پروگرام کا حصہ بننے کے لیے اکاوئنٹس کھولیں ،روشن ڈیجیٹل پروگرام سے ملکی اور اوورسیزپاکستانیوں کے لیے بہترین فائدہ ہوگا،روشن ڈیجیٹل پروگرام سے متعلق اوربھی اقدامات ہورہے ہیں ،

فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہرسطح پرکرپشن کاخاتمہ چاہتے ہیں مہم سینیٹ الیکشن شفاف بنانے کیلئے راستے نکال رہے ہیں،اپوزیشن کرپشن کوتحفظ دینےکیلئےکوشش کررہی ہے،نوازشریف اورزرداری نےرشوت اور سفارش کے کلچرکوعام کیا ہے،آج کہیں بھی جائیں رشوت اورسفارش کےبغیرکام نہیں ہوتا،11پارٹیاں ملکربھی عمران خان کامقابلہ نہیں کرپا رہیں،اپوزیشن کے اپنے لوگوں نے استعفے دینےسے انکارکیا،

Leave a reply