تاریخ میں پہلی دفعہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے اوپر

0
54
PSO

تاریخ میں پہلی دفعہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے اوپر

تاریخ میں پہلی مرتبہ پی ایس او کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے زیادہ ہوگیا۔ جبکہ ملک کو تیل سپلائی کرنے والا اہم ادارہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے اور تاریخ میں پہلی مرتبہ اس ادارے کا گردشی قرضہ 718 ارب روپے سے اوپر ہوگیا ہے. رپورٹ کے مطابق مختلف ملکی ادارے پی ایس او کا ادھار واپس کرنے میں ناکام ہیں، اور پاور سیکٹر، پی آئی اے، گیس کمپنیاں اور ریفائنریز سب ادھار پر چلنے لگے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوئی نادرن کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 448 ارب روپے، جینکوز اور سی پی پی اے کے ذمہ 148ارب روپے، حبکو اور کیپکو کے ذمہ 30ارب، پی آئی اے کے ذمہ 24 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ جب کہ ایکسچینج ریٹ میں فرق سے مجموعی طور 58 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
امریکہ یوکرین کو ایف سولہ لڑاکا طیارے فراہم نہیں کرے گا،جوبائیڈن
شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہوگئے
ناسا کا قیمتی دھاتوں پر مشتمل سیارچے پر خلائی جہاز بھیجنے کا اعلان
امریکا پاکستان کی بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں میں مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہے،وائٹ ہاؤس

یاد رہے کہ اس بارے میں گزشتہ دنوں سے خبریں تھیں کہ ملک میں تیل درآمد کرنے کے لیے پی ایس او کا لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ پیدا ہے اور ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 613 ارب روپے پر پہنچ گیا، گیس اور پاور کمپنیاں پی ایس او کی اربوں روپے کی نادہندہ ہیں۔ جبکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذمہ پی ایس او کے 388 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹ نے پی ایس او کے 146 ارب روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

علاوہ ازیں حبکو اور کیپکو نے پی ایس او کو 30 ارب روپے ادا کرنے ہیں جبکہ قومی ایئر لائن بھی پاکستان اسٹیٹ آئل کی 23 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔ دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے سے پی ایس او کو 14 ارب روپے کے خسارے کا سامنا ہے۔ اور لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے پی ایس او نے حکومت سے 50 ارب مانگے تھے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ کر گیا تو تیل کی درآمد متاثر ہو جائے گی۔

Leave a reply