پی ایس پی رہنماء ایڈووکیٹ سید احمد رشید ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل

0
30

‏پی ایس پی رہنماء ایڈووکیٹ سید احمد رشید ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل، شمولیتی تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ، مشیر گورنر سندھ علی جونیجو کی شرکت،حلیم عادل شیخ نے ایڈووکیٹ سید احمد رشید اور ساتھیوں کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہا.‏احمد رشید پہلے بھی تحریک انصاف کا حصہ رہے ہیں۔
حلیم عادل شیخ کہتے ہیں تحریک انصاف دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہے،یہ وہ لوگ ہیں جن کی سیاسی تربیت عمران خان نے کی،راجہ ریاض جیسے لوگوں کی تربیت پیپلزپارٹی کی ہے۔
سندھ کی عوام کے لیے وزیراعظم نے پہلی بار پیکیجز دیے،‏سندھ کی عوام کے لیے احساس پروگرام کا دائرہ وسیع کیا گیا۔
علی جونیجو کا کہنا تھا کہ رشید احمد کی پارٹی کے لیے پہلے سے ہی خدمات ہیں.
سید احمد رشید نے بھی کہا تمام شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں،تحریک انصاف میرا گھر ہے میں اپنے گھر میں واپس آیا ہوں۔

Leave a reply