پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ،انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری
psx

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

باغی ٹی وی : کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 1061 پوائنٹس کے اضافے سے 91054 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو 100 انڈیکس کی تاریخ کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا تھا-

وزیر خزانہ کی امریکی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کا فی تولہ بھاؤ 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے ہوگیا ہے، 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپےکم ہوکر2 لاکھ 42ہزار 970 روپے ہےمزید برآں عالمی بازار میں فی اونس سونا9 ڈالرکم ہوکر2739 ڈالرکا فروخت ہورہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Comments are closed.