تحریک انصاف کی حکومت کو ایک سال بیت چکا ہے . ایک سال کے اندر عوام کو کتنا ریلیف ملا اور ملکی معیشت کا پہیہ کس قدر ٹریک پر آیااس حوالے سے عوامی رائے مختلف ہے . مہنگائی کا جن موجود حکومت سے بھی قابو نہ ہو سکاجس کی وجہ سابقہ حکومتوں کو قرار دیا جارہا ہے..موجودہ حکومت نے جب سے اقتدار سمبھالا ہے.تب سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے. قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی رہی، اگست 2018 میں ڈالر 123 روپے کا فروخت ہورہا تھا جو اضافے کے بعد 158 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

دریں اثنا صارفین کے لیے قیمتوں کی فہرست میں جولائی 10.3 فیصد اضافہ ہوا جو جون کے مہینے میں 8.9 اور گزشتہ سال جون کے مہینے میں 5.8 فیصد تھا۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی جب حکومت نے اقتدار سنبھالا تھا تو بالترتیب 95.24 اور 112.94 روپے تھیں جو اب اضافے کے بعد 117.83 اور 132.47 روپے ہوگئی ہیں۔سی این جی کی قیمت گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد 81.70 روپے سے بڑھ کر 123 روہے کلو گئی ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ رواں سال حکومت کا بڑا امتحان ہے، معاشی اہداف حاصل نہ ہوئے تو حالات سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔

Shares: