![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/05/download-12.png)
کوئٹہ:تحریک انصاف بلوچستان کی اسراٸیل کے حق میں ریلی ؟ریلی والے بھی شرمسارہوگئے،اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں پراسرائیلی بمباری کے خلاف جہاں دنیا بھرمیں احتجاجی مظاہرے ہوئے وہاں پاکستان نے بھی فلسطینیوں سے اپنی وفاشعاری کی کئی مثالیں قائم کیں
اسی اثنا میں پاکستان کے دیگرعلاقوں کی طرف صوبہ بلوچستان کی غیورعوام نے بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف اپنا شدید غصہ نکالا اوراسرائیلی بمباری کی مذمت کی
تحریک انصاف بلوچستان نے اسراٸیل کے حق میں ریلی نکالی pic.twitter.com/T17NtuKJHq
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 26, 2021
ذرائع کےمطابق اسی حوالے سے تحریک انصاف بلوچستان نے بھی ایک ریلی کا اہتمام کیا تھا جس میں فلسطینیوں کی حمایت اوراسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
کوئٹہ میں ایسے ہی ایک ریلی نکالی گئی مگراس ریلی کے منتظمین نے فلیکس اوربینرز توفلسطینیوں کی حمایت میں لگا رکھے تھے مگرجب نعروں کی باری تو ریلی میںشامل ایک شخص نے اچانک اسرائیل کے حق میںنعرے بازی شروع کردی
ذرائع کےمطابق ہوا یہ تھا کہ یہ نعرے لگانے والا کہنا تویہ چاہ رہا تھا کہ فلسطینیوں پربمباری بند کی جائے لیکن اپنے حواس پرقابو نہ رکھ سکا اورزبان سے الٹ نعرے لگا بیٹھا جس میں وہ کہہ رہا تھا کہ اسرائیل پربمباری بند کرو
جب حواس پرکنٹرول نہ
جب زبانیں بے قابو ہوجائیں
تو
پھرایسے ہی ہوتا ہے pic.twitter.com/W4MQJenamJ
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) May 26, 2021
یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ جب اس کے ساتھیوں نے اس سے کہا کہ تم کیا کہہ رہے تواس کو فورا اپنی غلطی کا احساس ہوگیا اورپھردرست نعرے لگانے شروع کردیئے کہ فلسطینیوں پربمباری بند کرو
احتجاجی ریلی کے اس حصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی توہر طرف تنقید کا سلسلہ جاری ہے