پی ٹی آئی نے کراچی کے عوام کوگرمی اورحبس کے دنوں میں دلوں کو سکون بخشنے والی خوشخبری سنادی

0
36

اسلام آباد :پی ٹی آئی نے کراچی کے عوام کو خوشخبری سنادی ،اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو آئندہ چند دنوں میں 200 میگا واٹ کے لیے 30ایم ایم سی ایف ڈی بجلی دیں گے، اس سے ہمارے کراچی کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور نیپرا سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کامسئلہ آج کانہیں کافی سال سےہے، پی ٹی آئی حکومت کراچی میں بجلی سپلائی بہترکرنے کی کوشش کررہی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات دور کرنے کیلئے بجلی دے رہے ہیں، کےالیکٹرک کومزیدبجلی درکار ہے مگران کے پاس سسٹم موجود نہیں، نیپرا میں4 صوبائی ری پریزنٹو ہوتے ہیں، یہاں پر چیئرمین ہوتا ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ کرنٹ لگنے سے جن کی اموات ہوئی ان کومعاوضہ ملناچاہئے، آج کل ہم کےالیکٹرک پرہی کام کررہےہیں، کراچی کے عوام کا اژالہ کرنے کیلئے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دیں گے، اس سے ہمارے کراچی کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت کے الیکٹرک کو600 میگاواٹ دینےکے پابند ہیں، کے الیکٹرک کو اس وقت 100میگا واٹ اضافی دے رہے ہیں، ایک سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس بھی اضافی دی جا رہی ہے، کے الیکٹرک کا نظام اضافی بجلی لینے کے قابل نہیں ، کے الیکٹرک کراچی میں دو کامن ڈیلیوری پوائنٹس بنائے گا۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کراچی میں حالیہ اموات پر کارروائی سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، آئندہ چنددنوں میں 200میگا واٹ کےلیے30ایم ایم سی ایف ڈی بجلی دیں گے۔

Leave a reply