وزیر اعظم شہباز شریف نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش نہیں کی پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ہمارے لیے گڑھے کھود کر گئی،ساڑھے تین سال کے دوران 30 ہزار روپے کے قرض لیے گئے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو مشکل صورتحال اور معاشی تباہی کا اندازہ تھا،حکومت سنبھالے 4 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے،دنیا میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں،پیٹرول کی قیمت 120 ڈالر سے بھی زیادہ تھی پی ٹی آئی حکومت جاتے جاتے ہمارے لیے گڑھے کھود کر گئی،آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں تحریک انصاف کی حکومت نے کیا تھا،انہوں نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کو توڑ ا ،2018 میں نوازشریف کی حکومت آئی تو اس وقت چینی کی قیمت52 روپے تھی، تحریک انصاف کے دور میں چینی کی قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی،کوویڈ کے دوران مارکیٹ میں گیس کی قیمت 3 یا 4 ڈالر تھی،گیس سستی ہونے کے باوجود انہوں نے نہیں خریدی،پی ٹی آئی حکومت نے سبسڈی کے نام پر قوم کا پیسہ ہڑپ کیا،مفتاح اسماعیل سے کہا ہے جہاں جہاں سیلاب آیا ہے وہاں بجلی بلوں میں ریلیف دیں،

سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سے بڑاجھوٹا، مکار،فریبی دھوکے بازاور پاکستان دشمن دنیا میں آج تک پیدا نہیں ہوا، جب آئی ایم ایف کا وقت قریب آرہا تھا تو خیبر پختونخوا کا خط آئی ایم ایف کو پہنچ گیا پنجاب کا خط کہیں اٹک گیا، اس کے بعد کسی کو کوئی شک ہے کیا؟ ہم نے مشکل فیصلے لیے ہیں اس کی وجوہات بتاؤں گا انہوں نے 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جون، جولائی میں فیول ایڈجسٹمنٹ بڑھنے سے عام آدمی کے طوطے اڑ گئے ڈرائیوربیچاروں کوبھی 18 ہزارکے قریب بل آگئے تھے، پہلے مرحلے میں 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کے بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کو ختم کیا،اس مہنگائی کے بعد مڈل کلاس طبقے کا مشکل حال ہے آج 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے چارجز نہیں دینے پڑیں گے

Shares: