قوم کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا

0
55

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے چیئرمین سینیٹ کو صوبہ بلوچستان میں سیلاب اور اس کے بعد کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسطرح کے سیلاب اور بارشوں سے کوئی بھی حکومت اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی۔سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کیلئے ایوان بالاء اپنا بھر پورکردار ادا کرے گا اورپوری قوم کو مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آنا ہوگا۔

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بلوچستان کی صوبائی حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔قدرتی آفت سیلاب کی صورت میں ملک بالخصوص سندھ اور بلوچستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے اوراُمید ہے کہ اس مشکل صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کے علاوہ انفرادی طور پر ہر شخص اور فلاحی تنظیموں کو بھی امداد اور بحالی کے کاموں میں حصہ لینا چاہیے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی حکومت سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے ہرممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور انشاء اللہ جلد اس مشکل صورتحال پر قابو پالیں گے

دوسری جانب قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی جانب سے پاکستانی سیلاب متاثرین میں خوراک اور خیمے تقسیم کئے گئے۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کے مطابق اسپین میں موجود چوہدری شمریز،چوہدری فیصل ،چوہدری احسان چھتہ والا، چوہدری عرفان قاضی اور چوہدری ساجد محمود گورسی (چک پیرانہ)سمیت دیگر افراد کے تعاون سے ہم نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین میں خوراک اورخیمے تقسیم کیے ہیں ۔ قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے ملک کا ستر فیصد حصہ تباہی وبربادی کی تصویر بن چکاہے ، متاثرہ علاقوںمیں انتہائی دردناک صورتحال ہے انسان ،مویشی سب پانی میں گھرے ہیں، مکانات اور فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں،لوگو ںکے پاس کھانے کو روٹی ،پینے کو پانی اور رہنے کو چھت نہیں ہے لہٰذا آزمائش کی اس گھڑی میں حکومت ، مخیر حضرات، اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ڈونر ایجنسیوں، انٹر نیشنل این جی اوز سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن (اسپین) کے صدر چوہدری اکرام قاضی چیچیاں کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلاب سے متاثرہ شہریوں کی امداد کیلئے قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،انشااللہ اورسیز پاکستانیوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، قاضی ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے رضا کار مصیبت زدہ ماﺅں، بہنوں ،بھائیوں ،بچوں اور بزرگوں کو ہنگامی بنیادوں پر خوراک، خیمے اور بستر فراہم کر رہے ہیں

سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

Leave a reply