سینئر تجزیہ نگار حسن نثار نے پیشن گوئی کی ہے کہ موجودہ حکومت زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گی.
سینکڑوں اساتذہ کی تنخواہ کاٹ لی گئی ، کس وجہ سے کٹوتی کی گئی ، جان کر ہوں گے آپ حیران |
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. حسن نثار نے کہا کہ ڈینگی سے پنجاب کا کوئی حال نہیں رہا، ہر روز 10 لاکھ لوگ شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میرے جیسا بندہ جو نیوٹرل نہیں ہے، جس نے 22 سال تحریک انصاف کی حمایت کی ہے، وہ کہہ رہا ہے کہ اگر اس حکومت کو چند ماہ اور مل گئے تو کسی کا باپ بھی اس نقصان کا ازالہ نہیں کر سکے گا.”
“میرے جیسا بندہ جو نیوٹرل نہیں ہے،جس نے ۲۲ سال اِن (تحریک انصاف) کی غیر مشروط ہمایت کی ہے،وہ کہہ رہا ہے کہ اگر اس حکومت کو چند ماہ اور مل گئے تو کسی کا باپ بھی اس نقصان کا ازالہ نہیں کر سکے گا اور میرا نہیں خیال چند ماہ آگے جائے گی بات۔یہ قدرت کو منظور نہیں ہو گا۔” حسن نثار صاحب pic.twitter.com/4dEksNpr8O
— Ali Dar (@alimdar82) October 4, 2019
ساتھ ہی انہوں نے پیشن گوئی کردی کہ یہ حکومت چند مہینوں سے زیادہ نہیں چل پائے گی. انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ بات قدرت کو منظور ہی نہیں ہوگی کہ یہ حکومت مزید چل سکے.