پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدرفضل اللہ داﺅدزئی نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کوبدترین شکست کاسامناکرناپڑاہے پی ٹی آئی کواب اپنی حیثیت کاانداز ہ پتہ لگ چکاہے اس کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے اب جہاں کہیں بھی الیکشن ہونگے عوام اس نااہل حکومت کے خلاف اپنی رائے دینگے۔ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کے بیان کے ردعمل میں فضل اللہ داﺅدزئی نے کہاکہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی امیدوارکی ناکامی دراصل عوا م کاحکومت کے خلاف نفرت کااظہاراورریفرنڈم تھاملک میں ضمنی انتخابات کے موقع پر حکومتی وسائل کااستعمال،وزیروں کی مداخلت،پولنگ رکوانا،الیکشن کمیشن کی خاموشی اوردیگرعوامل کے باوجود عوام نے حکومت کےخلاف بھرپوراپنے ردعمل کااظہارکیا نوشہرہ میںایک گھرسے کئی افرادکی پارلیمان میں موجودگی اورپی ٹی آئی کاگڑھ ہوتے ہوئے بھی عوام کاعدم اعتماداس بات کاثبوت ہے کہ لوگ مہنگائی،کرپشن اواس نااہل حکومت سے متفرہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبائی صدرامیرمقام کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت اختیارولی نوشہرہ سے بھاری اکثریت کےساتھ جیتنے میں کامیاب ہوئے انہوں نے کہاکہ نوشہرہ میں پی ٹی آئی ورکرزنے حکومت کےخلاف مہم چلائی لیاقت خٹک کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے حق کاساتھ دیا ہمیں امیدہے کہ وہ مستقبل میں بھی پی ٹی آئی کانوشہرہ سے جنازہ نکالنے میں ہماراساتھ دینگے۔

پی ٹی آئی کو اپنی حیثیت کاانداز ہ ہو چکاہے انکی الٹی گنتی شروع ہوچکی،فضل اللہ داﺅدزئی
Shares: