تحریک انصاف کے تمام غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جائیں، بانی رہنما اکبر ایس بابرنے وزیر داخلہ سید محسن نقوی کو باضابطہ خط لکھ کر مطالبہ کر دیا
اکبر ایس بابر نے خط کی کاپی وزیراعظم شہباز شریف کو بھی بھیج دی ، اکبر ایس بابر نے خط میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلہ کو 20 ماہ ہو چکے ہیں لیکن عمل درآمد نہیں ہوا، نشاندہی کے باوجود پی ٹی آئی کے غیر ملکی بینک اکاؤنٹس سے متعلق تاحال کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی،غیر قانونی غیر ملکی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا ملک دشمن کارروائیوں میں استعمال ہونا خارج از امکان نہیں،پی ٹی آئی کی غیر قانونی غیر ملکی فنڈنگ ثابت ہونے کے باوجود اس قومی سلامتی کے معاملہ پر مفصل اور بھرپور قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی جو پریشان کن امر ہے،2 اگست 2022 کو فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تمام پہلوؤں پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے، کسی بھی سیاسی جماعت کا بیرونی ممالک میں بینک اکاؤنٹس کھولنا اور خفیہ رکھنا جرم ہے،ان تمام پاکستانی شہریوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے جو ان خفیہ غیر ملکی اور غیر قانونی اکاؤنٹس کو استعمال کرتے ہوئے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں،
اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت
ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’
عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ