مزید دیکھیں

مقبول

کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی

بھارت میں دوران علاج جاں بحق ہونے والے کوئٹہ...

چولستان، نہری پانی بند، روہیلے دردناک زندگی گزارنے پر مجبور

اوچ شریف ،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) چولستان میں...

سعودی عرب کا’سلیپنگ پرنس‘ والدین دو دہائیوں سے پُرامید

سعودی عرب کے ’سوئے ہوئے شہزادے نے اپنی زندگی...

تحریک انصاف کے آزاد امیدوار کامیاب،قومی و صوبائی سیٹیں لے اڑے

ملک بھر میں عام انتخابات ہو چکے، پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوئی،نو گھنٹے گزر گئے الیکشن کمیشن ابھی تک حتمی نتائج نہیں دے سکا، پنجاب سے پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی ایک نشست جیت چکی ہے تو ہیں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار پنجاب کی صوبائی سیٹیں جیت چکے ہیں،خیبر پختونخواہ کی صوبائی سیٹوں پر بھی کامیابی حاصل کی ہے

این اے 164 بہاولپور، آزاد امیدوار اعجاز گڈن 88370 ووٹ لے کر کامیاب
این اے 164 بہاولپور،تمام 334پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے،پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار اعجاز گڈن 88370 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں،ن لیگ کے ریاض پیرزادہ 81400ووٹ لے کر ناکام ہوئے ہیں

پی ٹی آئی کی آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 71742ووٹ لے کر کامیاب
این اے 30 پشاور مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ،پی ٹی آئی کی آزاد امیدوار شاندانہ گلزار 71742ووٹ لے کر 50 ہزار مارجن سے جیت گئی ،جے یو آئی کے ناصر موسی زئی نے 19265ووٹ لے کے دوسری پوزیشن حاصل کی.
اے این پی کے امیدوار ذین عمر ارباب 11 ہزار 854 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے

این اے 17،آزاد امیدوار علی خان جدون جیت گئے
این اے 17 ایبٹ آباد کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آیا ہے،آزاد امیدوار علی خان جدون 97 ہزار 177 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں،مسلم لیگ ن لیگ کے محبت خان 44 ہزار 522 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

https://twitter.com/MumtaazAwan/status/1755737733614477715

شیخوپورہ پی پی 137، آزاد امیدوار خرم اعجاز چٹھہ 58861 ووٹ لے کر کامیاب
شیخوپورہ پی پی 137 ،مکمل نتیجہ غیر حتمی غیر سرکاری سامنے آ گیا ہے،پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم اعجاز چٹھہ 58861 ووٹ لے کر جیت گئے، مسلم لیگ کے امیدوار محمد ارشد 38699 ووٹ لے سکے

بہاولپور پی پی 253 سے تحریک انصاف کے امیدوار اصغر جوئیہ کامیاب ہوئے ہیں،اصغر جوئیہ نے 42 ہزار 470 ووٹ لئے ہیں جبکہ انکے مد مقابل ن لیگ کے امیدوارملک ظہر نے 25 ہزار 609 ووٹ حاصل کئے ہیں.

پی کے 45،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق غنی کامیاب
پی کے 45 ایبٹ آباد،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق غنی 50 ہزار 143 ووٹ لیکر جیت گئے،ن لیگ کے محمد ارشد 27 ہزار 498 ووٹ لیکر ہارگئے

https://twitter.com/MumtaazAwan/status/1755738211261833327

پی کے 25 بونیر سے آزاد امیدوار ریاض خان کامیاب
پی کے 25 بونیر سے آزاد امیدوار ریاض خان 28 ہزار 490 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں،جمعیت علمائے اسلام کے فضل غفور نے 12 ہزار 702 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پیپلزپارٹی کی سویرا پرکاش نے 1754ووٹ حاصل کئے

https://twitter.com/MumtaazAwan/status/1755736998499737977

پی کے 34بٹگرام،آزاد امیدوارزبیرخان کامیاب
پی کے 34بٹگرام،آزاد امیدوارزبیرخان13ہزار501ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے،غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق جے یوآئی ف کے شاہ حسین خان 11ہزار628ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے،پی کے 19 باجوڑ مکمل نتیجہ ،پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار حمید الرحمان 22822 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں،آزاد امیدوار خالد خان 13384ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

https://twitter.com/MumtaazAwan/status/1755741826726732199

پی کے 32 کوہستان مکمل نتیجہ ،امیدوار خان منبر 4804ووٹ لے کر چیٹ گئے ،جے یو آئی کے سجاد اللہ 3292ووٹ لے کر ہار گئے

پیپلز پارٹی ،ن سے اتحاد نہیں،خیبرپختونخواہ اور وفاق میں حکومت بنائیں گے، بیرسٹر گوہر
تحریک انصاف کے رہنما بیر سٹرگوہر علی خان نےسوشل میڈیا پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو 150 سے زائد نشستوں پر برتری حاصل ہے. پولنگ اسٹیشن سے جو تفصیلات آئی ہیں ان کے مطابق 150 نشتوں پر برتری ہے، روٹین میں 12 بجے تک انتخابی نتائج آجاتے ہیں،الیکشن ایکٹ کے مطابق 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرنا ہوتا ہے، ہمیں رزلٹ نہیں دیا جارہا، سپورٹر پر امن رہیں، فارم 47 تک سپورٹر آر او آفس میں ہی رہیں،کے پی کے اور وفاق میں اگلی حکومت بنائیں گے،ہمارے پاس 150 سینٹوں کی اکثریت ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ کس کو وزیر اعظم بنائیں گے ،ریزرو سیٹوں کیلئے پارٹی جوائن کرنا ضروری ہے ،عام انتخابات کی وجہ سے انٹر پارٹی الیکشن ملتوی کیا ، عام انتخابات کے بعد انٹر پارٹی الیکشن بھی کرائیں گے، نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا،ابھی کسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ نہیں ہوا، فیصلے کیلئے دو ہفتے کا وقت ہے کسی اور پارٹی میں جانا ہے یا پی ٹی آئی میں ،امید ہے صبح 10 بجے سے پہلے سارے نتائج آجائیں گے ،کوشش کریں گے پارلیمنٹ کا حصہ رہیں، جو بھی مسائل ہیں پارلیمنٹ کئے پلیٹ فارم سے حل کریں گے ،پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے اتحاد نہیں ہوسکتا، دیگر پارٹیوں سے اتحاد کیلئے پارٹی سے مشاورت کریں گے ،

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan