پی ٹی آئی کا استعفے منظوری پر ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا استعفے منظوری کیلیے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

 تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی استعفوں کی منظوری کے لیے ایک بار پھر سپریم کورٹ جائے گی،ا س سلسلے میں قانونی ماہرین نے تیاری شروع کردی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے استعفے منظوری میں تاخیر کے باعث سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ استعفوں کے لیے اسپیکر کے روبرو جانے کا اعلان کیا تو اسپیکر چھٹی پر چلے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل تاخیر کے باعث پی ٹی آئی نے اس معاملے پر سپریم کورسٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے مرحلے وار استعفوں کی منظوری کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا جبکہ درخواست اعتراض کیساتھ واپس کردی گئی تھی.

اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالتِ عظمیٰ میں چیلنج کیا تھا، تحریک انصاف کی جانب سے اپیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے دائر کی تھی جس میں سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی نےعوام سےتازہ مینڈیٹ لینے کیلئے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونےکا فیصلہ کیا، عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے۔

Comments are closed.