تحریک انصاف کالاپتہ کئے گئے اپنے ذمہ داران اور کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ

متعلقہ اداروں کو ان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں گے،
0
204
PTI

پاکستان تحریک انصاف کے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے قائدین و کارکنان کی بازیابی کا معاملہ،تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم اور چیف الیکشن کمشنر سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے اپنے ذمہ داران اور کارکنان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا

سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان نے نگران وزیر اعظم اور چیف الیکشن کمیشنر کو الگ الگ خطوط لکھے ہیں،خط کی نقول چاروں نگران وزرائے اعلیٰ کو بھی بھجوا دی گئیں ، خط میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب، صداقت عباسی، عثمان ڈار، اویس یونس، عرفان سلیم، عبدالکریم خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کئی روز سے لاپتہ ہیں، ان تمام افراد کی جبری گمشدگیاں آئین میں فراہم کردہ بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہےجب تک ان افراد کو رہا اور جبری گمشدگیوں کے ذمہ داران کو کٹہرے میں نہیں لایا جاتا آئندہ عام انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان رہے گا،امید ہے کہ جبری طور پر گمشدہ کیے گئے افراد کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ان کی فوری بازیابی کے احکامات جاری کیے جائیں گے،

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

Leave a reply