پی ٹی آئی کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
پی ٹی آئی کا راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرکے عہدے داروں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئیں۔ پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی قیادت اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی قیادت میں شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کی کال پر آج چار مقامات پر بڑے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ تحریک انصاف کے کارکنان اب سے کچھ ہی دیر بعد فیض آباد کے مقام پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
دوسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ جی ٹی روڈ پر روات کے مقام پر کیا جائے گا۔ مری ایکسپریس وے پر سلکھیتر کے مقام پر بھی بڑے احتجاجی مظاہرے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے مقام پر بھی بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ تمام مقامات پر بھرپور احتجاج کیلئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ تحریک انصاف اسلام آباد اور راولپنڈی کی قیادت اب سے کچھ ہی دیر میں قافلوں کے ہمراہ احتجاج کے لیے نکلے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
دریں اثنا پی ٹی آئی خیبر پختون خوا کے رکن قومی اسمبلی فضل الٰہی کو وزیر اعلی کا فوکل پرسن برائے حقیقی آزادی مارچ مقرر کردیا گیا۔ انہوں ںے کہا کہ آج شام پانچ بجے سے موٹروے سمیت پشاور کے تمام داخلی راستوں اور شاہراہوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیں گے، مرکزی قائدین کی کال تک موٹروے کے تمام انٹرچینج بند رہیں گے، انڈس ہائی وے اور جمرود روڈ پر بھی کارکن دھرنا دیں گے۔