تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ ملنے پر شیخ رشید پھٹ پڑے
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر پھٹ پڑے
ویڈیو پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے ان چھ سات مہینوں میں جتنی تکالیف اٹھائیں ان کا میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا، کہ میں نے ایسے علاقوں میں چالیس چالیس دن کا چلہ کاٹا، جیل کاٹی، غاروں میں رہا تا کہ ایک شخص کے خلاف اسکی بیوی کے خلاف بیان جاری کر سکوں، میرے خاندان کے ہر فرد کے سا تھ زیادتی ہوئی، میں اصلی تھا، نسلی تھا، ڈٹا رہا،دکھ اس بات کا ہے جو شخص 17 بار وزیر رہا اس کو ٹکٹ کے قابل نہیں سمجھا گیا، جو رات کی فلائٹ سے لندن اور امریکہ سے آئے ان کو میرے مقابلے میں کھڑا کیا ، شیخ رشید جان دے دے گا پر دوستی پر حرف نہیں آنے دے گا، جن لوگوں نے میرے مقابلے میں ٹکٹ دیا انکا کیس اللہ کے سپرد کروں گا، میں دوستی نبھاؤں گا، اصولی آدمی ہوں، کلاشنکوف کیس میں سات سال جیل میں رہا، بھابھی کا جنازہ نہیں پڑھ سکا، میں امتحان میں پاس ہوا، جھکا نہیں، سچ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا، این اے 56 میں قلم دوات پر مہر لگا کر ایجنٹوں کو بتانا ہے کہ ہم بکنے والے نہیں،جان دے دوںگا ،میری وفا کو چیلنج کوئی نہیں کر سکتا، ساری قوم قلم دوات پر آٹھ فروری کو مہر لگائے، میں آج ہی آپ کو مبارکباد دیتا ہوں قلم دوات آٹھ فروری کو تاریخی جیتے گی.
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا قوم کے نام تاریخی پیغام pic.twitter.com/4sEm4ppDv6
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 13, 2024
واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں تا ہم شیخ رشید کے مقابلے میں ٹکٹ جاری کر دیئے، شیخ رشید کو ٹکٹ نہ دیا، جس پر شیخ رشید سیخ پا ہیں، سوشل میڈیا پر بھی پی ٹی آئی کارکنان مطالبہ کر رہے ہیں کہ شیخ رشید کو ٹکٹ دیا جائے،ایک صارف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت نے ٹکٹوں پر نظرثانی نہ بھی کی تو میرے خیال میں پنڈی اور جہلم کے ووٹرز اتنے باشعور ہیں کہ وہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی کارکردگی، حلقوں میں ترقیاتی کام اور عمران خان کی تحریک میں قربانیوں کے اعتراف میں انہی کو ووٹ دیں گے۔ اخلاقی جرات کا تقاضا تو یہی ہے کہ پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ صاحب اور فواد صاحب کے حق میں دستبردار ہوجائیں۔
پی ٹی آئی قیادت نے ٹکٹوں پر نظرثانی نہ بھی کی تو میرے خیال میں پنڈی اور جہلم کے ووٹرز اتنے باشعور ہیں کہ وہ شیخ رشید اور فواد چوہدری کی کارکردگی، حلقوں میں ترقیاتی کام اور عمران خان کی تحریک میں قربانیوں کے اعتراف میں انہی کو ووٹ دیں گے۔ اخلاقی جرات کا تقاضا تو یہی ہے کہ پی ٹی…
— Saeed Khan khattak (@saeedktk79) January 13, 2024
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر صاحب ، شیخ رشید کے مقابلے میں پی ٹی ائی کا رکن کھڑا کرنا میرے خیال میں نہ انصافی ہے اس نے پریس کانفرنس کی ہے لیکن اس نے عمران کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے وہ ابھی تک اپنے بات پر قائم ہے وہ نسلی ہے اور اپنے بات پر قائم ہے لہذا ان کے مقابلے میں
@BarristerGohar بیرسٹر گوہر صاحب ، شیخ رشید کے مقابلے میں پی ٹی ائی کا رکن کھڑا کرنا میرے خیال میں نہ انصافی ہے اس نے پریس کانفرنس کی ہے لیکن اس نے عمران کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا ہے وہ ابھی تک اپنے بات پر قائم ہے وہ نسلی ہے اور اپنے بات پر قائم ہے لہذا ان کے مقابلے میں
— Abid Ullah (@AbidUll34594499) January 13, 2024
نادیہ مرزا کہتی ہیں کہ جب بات انتخابی ٹکٹ دینے کی آئی تو تحریک انصاف اور ن لیگ امیں کوئی فرق نہیں رہا ۔
شیخ رشید کی حمایت سے دستبرداری مایوس کن ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ جیسے ورکرز کو نظر انداز کر کے امتیاز عالم جیسے لوگوں کو ٹکٹ سے نوازنا کون سے حکمت عملی ہے؟
جب بات انتخابی ٹکٹ دینے کی آئی تو تحریک انصاف اور ن لیگ امیں کوئی فرق نہیں رہا ۔
شیخ رشید کی حمایت سے دستبرداری مایوس کن ہے ۔ مسرت جمشید چیمہ جیسے ورکرز کو نظر انداز کر کے امتیاز عالم جیسے لوگوں کو ٹکٹ سے نوازنا کون سے حکمت عملی ہے؟ @ShkhRasheed @MusarratCheema— Nadia Mirza (@nadia_a_mirza) January 13, 2024
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ روز عام انتخابات کے لئے امیدواروں میں ٹکٹ تقسیم کئے، ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات دیکھنے میں آیا ہے،کئی امیدواروں نے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے، عمران خان کے سخت ناقد صحافی امتیاز عالم کو بھی پی ٹی آئی نے ٹکٹ جاری کر دیا جس پر سوشل میڈیا ٔپر پی ٹی آئی کارکنان سراپا احتجاج ہیں،جہلم میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دے دیا.
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
عام انتخابات، پاکستان میں موروثی سیاست کا خاتمہ نہ ہو سکا،
سمیرا ملک نے آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا
عام انتخابات، آصفہ انتخابی مہم چلانے کے لئے میدان میں آ گئیں
صارفین کا کہنا ہے کہ "تنظیم سازی” کرنے والوںکو ٹکٹ سےمحروم کر دیا گیا
مسلم لیگ ن نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق دیور احمد رضا مانیکا کو بھی ٹکٹ جاری کر دیا