پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی ڈویژن کی تنظیم تحلیل کردی گئی، پی ٹی آئی سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئے تنظیمی سیٹ اپ کا اعلان جلد کیا جائے گا،پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی جانب سے صوبے میں پی ٹی آئی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی گئی ہے۔
https://twitter.com/PTIKHIUpdates/status/1675044256304492544?s=20
جنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ نے کراچی کابینہ تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجنرل سکریٹری پی ٹی آئی سندھ کا کہنا تھا کہ جلدہی پی ٹی آئی کراچی کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔
ملک بھر میں ٹریفک حادثاث میں 10 افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں …
دوسری جانب تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری محمد عدنان نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،چودھری محمد عدنان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا، میں ان واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو جو بھی ملوث ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، میں نے 26 اپریل کو پی پی 11 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا تھا، ہمیں کینٹ سمیت راولپنڈی سے مینڈیٹ اس لئے ملا کہ ہم اداروں کے حمایتی تھے۔
امریکا،مسلم سیاستدان خاتون پر تشدد
سابق ایم پی اے نے کہا کہ 2018 میں لوگوں نے فوج کی محبت اور احترام میں ہمیں ووٹ دیا تھا، میں نے پارٹی کو سمجھایا تھا کہ بیانیہ سے آپ کھائی میں گر رہے ہیں، اداروں پر حملے کا جو منصوبہ راولپنڈی مین بنایا گیا میں اس کا مخالف تھا، پاک فوج نے شہادتیں دے کر ملک پر آنچ نہیں آنے دی، میں آج بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں، راولپنڈی شہر میں لینڈ مافیا کے خلاف لڑتا رہا ہوں۔