ایلون مسک نے ٹوئٹر پرعارضی طور پر نئی حد بندیاں متعارف کروا دیں

نئے غیرتصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ ایک دن میں 300 سے 500 پوسٹ پڑھ سکیں گے
0
40
blue tick

دنیا بھر میں صارفین کو ٹویٹر کے استعمال میں مشکلات ، ٹویٹر کے مالک ایلون مسک نے عارضی طور پر نئی حد بندیاں متعارف کروا دیں۔

ایلون مسک نے ٹویٹر جاری پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں ٹویٹر صارفین کو گزشتہ روز ڈیٹا تک رسائی کے لیے مشکلات کا سامنا تھا، جس کے باعث اب نئے غیرتصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ ایک دن میں 300 سے 500 پوسٹ پڑھ سکیں گے اور تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ، ایک دن میں 6 ہزار پوسٹ پڑھ سکیں گے۔


ایلون مسک نے ہفتے کے روز جاری پیغام میں کہا ہے کہ ڈیٹا سکریپنگ اور سسٹم میں ہیرا پھیری کی ”انتہائی سطح“ کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے ٹویٹر یہ محدود کر رہا ہے کہ مختلف اکاؤنٹس روزانہ کتنی ٹویٹس پڑھ سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں ٹوئٹر کی سروس ڈاؤن

ایلون مسک نے کہا کہ تصدیق شدہ اکاؤنٹس ابتدائی طور پر روزانہ 6 ہزار پوسٹس پڑھنے تک محدود تھے، جبکہ غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس روزانہ 600 پوسٹس تک محدود ہوں گے، نئے غیر تصدیق شدہ اکاؤنٹس 300 تک ہی ٹویٹر پوسٹس پڑھ سکیں گے۔


ایلون مسک نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر ایک علیحدہ پوسٹ میں کہا کہ ٹویٹس پڑھنے کی عارضی حد بعد میں تصدیق شدہ صارفین کے لیے 10 ہزار پوسٹس فی دن، غیر تصدیق شدہ کے لیے ایک ہزار پوسٹس اور نئے غیر تصدیق شدہ صارفین کے لیے 500 پوسٹس فی دن کر دی گئی ہے۔

اس سال ملک میں عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟

Leave a reply