تحریک انصاف کی پیپلز پارٹی اور اے این پی کو مذاکرات کی دعوت

0
290
pti

تحریک انصاف نے عوامی نیشنل پارٹی اور پیپلز پارٹی کو مذاکرات کی دعوت دے دی
نجی ٹی وی جیو سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ ایڈوکیٹ کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے کیونکہ جس ایجنڈے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی بات کر رہی ہیں وہی ایجنڈا ہمارا بھی ہے، اے این پی کو چاہیے کہ سیاسی سطح پر پی ٹی آئی سے ہاتھ ملائے اور بلاول بھٹو جو باتیں کر رہے ہیں ممکن ہے کہ سیاسی اتحاد کی فضا قائم ہو،پی ٹی آئی اور اے این پی کا تعاون جمہوریت کے لیے مؤثر پیشرفت ہو گی جبکہ بلاول بھٹو نے آصف علی زرداری کو سائیڈ پر کر کے نئی نسل کی بات کی، پیپلز پارٹی اشتراک عمل کے لیے ہاتھ بڑھائے تو ہم تیار ہیں

واضح رہے کہ چند روز قبل سابق صدر آصف علی زرداری نے پشاور کا دورہ کر کے پارٹی رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی تھی کہ پیپلز پارٹی کوئی اتحاد نہیں کرے گی

ڈی آئی خان سے پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے چند دن قبل تحریک انصاف کے کارکنان کو کہا تھا کہ ہمارا سیاسی دشمن ایک ہے آئیں متحد ہو کر مقابلہ کریں،تاہم تحریک انصاف کی جانب سے اسوقت کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا.

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کروڑوں کی مالک نکلیں

این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

Leave a reply