پی ٹی آئی کی اٹک کے اندر تقسیم دیکھ کر پریشان ہوتا ہوں، ذلفی بخاری

0
62

پی ٹی آئی کی اٹک کے اندر تقسیم دیکھ کر پریشان ہوتا ہوں، ذلفی بخاری

باغی ٹی وی : وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ فتح جنگ،سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتا ہوں،میرا خاندان کئی دہائیوں سے سیاست میں ہے.اٹک کیلئے کام کروں گا تختیاں جس کا دل چاہے لگالے.

پی ٹی آئی کی اٹک کے اندر تقسیم دیکھ کر پریشان ہوتا ہوں،رنگ روڈ اسکینڈل میں میرا نام لیا گیا تو حیرت ہوئی.عہدہ چھوڑنے کا مقصد شفاف تحقیقات کیلئے خود کو پیش کرنا تھا،رنگ روڈ اسکینڈل کا منطقی انجام تک پیچھا کروں گا،الزام لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،

واضح‌رہے کہ ذلفی بخاری کا جب راولپنڈی رنگ روڈ کے سکینڈل میں نام آیا تو انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا . اپنے الزمات کا دفاع کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ .کمشنر راولپنڈی نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنائی وہ عدالت میں میرا سامنا کریں،

کمشنر راولپنڈی نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنائی وہ عدالت میں میرا سامنا کریں، وعدہ کیا تھا کہ میرے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا، کمشنر راولپنڈی نے کسی ثبوت کے بغیر کیوں لکھا کہ میں نے رنگ روڈ منصوبے میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کیا،

Leave a reply