پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کردی گئی

0
33
pti

پی ٹی آئی کی لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کردی گئی

پی ٹی آئی نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ان کی ابھی عمران خان کے ساتھ بات ہوئی ہے، پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی کردی ہے۔ حماد اظہرکا کہنا تھا کہ ریلی کل یا بعد میں بھی ہوسکتی ہے، ہم پرامن انتخابات اور پرامن انتقال اقتدار چاہتے ہیں، ارباب اختیار شہر کے راستےکھول دیں۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دیوار سے لگایا گیا لیکن ہم نے آئین اور قانون کا راستہ نہیں چھوڑا۔

خیال رہےکہ آج پی ٹی آئی نے لاہور میں ریلی نکالنےکا اعلان کیا تھا جس کی قیادت عمران خان نے کرنا تھی۔ عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا تھا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم چلانےکی آزادی ہے، ہم نے آج کے لیے ریلیاں اور سیاسی سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لاہور میں پی ایس ایل کرکٹ میچ، ٹیم کی نقل و حرکت اور میراتھن ہے، اس حوالے سے تمام منصوبہ بندی کی گئی تھی اور بہت پہلے اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a reply