پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، وزیراعظم نے اور کس کو بلایا؟

0
40

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب، وزیراعظم نے اور کس کو بلایا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج پھر طلب کرلیا ،پارلیمانی پارٹی قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرے گی،پارلیمانی پارٹی کا اجلاس سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوگا

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کوبھی بلالیا گیا،وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیر اعظم کے قومی اسمبلی سے خطاب میں مشاورت کی جائے گی،پارلیمانی پارٹی اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج پر لائحہ عمل طے کرے گی،معاشی کامیابیوں، مارچ کی اجازت کے معاملے پر بریفنگ دی جائے گی.

آزادی مارچ کے ڈی چوک جانے پر اعتراض کیوں؟ مولانا فضل الرحمان رو پڑے

ہجوم آگے بڑھا توتمہارے کنٹینرزکوماچس کی ڈبیا کیطرح اٹھا کرپھینک دیگا،مولانا کی دھمکی

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اسلام آباد میں جاری ہے، اس مسئلہ کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام ہو گا جس سے قبل تحریک انصاف کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے.

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آباد میں موجود ہے، آزادی مارچ کے شرکاء نےا یچ نائن میں ڈیرے ڈال لگے رکھے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مزاکرات ہوئے تا ہم ڈیڈ لاک برقرار ہے، وزیراعظم عمران خان نے استعفی کے علاوہ تمام آئینی مطالبات ماننے کی منظوری دی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کے استعفیٰ پر بضد ہیں.

آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے‌آزادی مارچ کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، مولانا کے کارکنان اکیلے پانچ روز سے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں.

آزادی مارچ کے شرکا 7 روز قبل اسلام آباد میں مختص کیے گئے گراؤنڈ میں پہنچے تھے جہاں وہ اپنی قیادت کی ہدایت پر اب تک پرامن طور پر موجود ہیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے اسلام آباد میں داخل ہوتے ہی میٹرو بس سروس کو مینٹیننس کے نام پر ایک روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات نے آزادی مارچ کے اسلام آباد داخل ہونے کے باوجود میٹرو بس سروس بند نہ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پھر بھی میٹرو بس سروس بند کر دی گئی تھی۔

Leave a reply