لاہور ہائیکورٹ، تحریک انصاف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ،
وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے تقرر وتبادلوں پر پابندی عائد کردی ہے،نگران حکومت پنجاب کو ہر تبادلے کے لئے مشاورت کرنے اور جواز بتانے کا پابند بنا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے حکومت پنجاب کو تقرروتبادلے کرنے کا جاری نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔عدالت نے نگران حکومت پنجاب کو تقرر و تبادلوں کا اختیارات دینے کےخلاف پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی
خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی
جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
عدالت نے نے الیکشن کمیشن کے جواب کی روشنی میں درخواست نمٹائی ،جسٹس طارق سلیم شیخ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایک ہی نوٹیفیکیشن کےذریعے الیکشن کمیشن نے نگران حکومت پنجاب کو تقروتبادلوں کا مکمل اختیار دے دیا۔ الیکشن کمیشن کا اقدام الیکشن ایکٹ اور ملکی قوانین اور عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی ہے۔ تقروتبادلوں کے لئے قانونی جواز ہونا آئینی اور قانونی تقاضا ہے۔نگران حکومت پنجاب کو سیاسی مفادات کے لئے تقروتبادلوں کے مکمل اختیارات دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تقروتبادلوں کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ۔