پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی

0
26

‏قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کے ساتھ گرفتار ہونے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کی عدالت نے ضمانت منظور کر لی.ہائی کورٹ سندھ نے چار کارکنوں کی ایک ایک لاکھ روپوں کے عیوض ضمانت منظور کر لی ۔محمود، غلام مصطفیٰ، عبدالحسیب، رمضان کو حلیم عادل شیخ کے ساتھ 16 فروری کو گرفتار کیا تھا۔‏کارکنوں کے رہائی پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلم عادل شیخ کا وڈیو پیغام۔آج دو ماہ قید بند برداشت کرنے کے بعد میرے کارکنوں کو ضمانت ملی ہے۔محمود، غلام مصطفیٰ، عبدالحسیب، رمضان کو میرے ساتھ 16 فروری کو گرفتار کیا تھا۔‏معصوم ورکروں کو کوئی قصور نہیں تھا ان کو بھی دہشتگردی کے کیس میں ڈالا گیا تھا، حلیم عادل شیخ کہتے ہیں آج چاروں کی ضمانت منظور ہوئی ہے ہمیں اعلیٰ علدیہ سے انصاف کی امید ہے۔

Leave a reply