پی ٹی آئی رہنماء بدزبانی کے بعد غنڈہ گردی پر اتر آئے
فواد چودھری کو لے جانے والی گاڑیوں کو فرخ حبیب کی روکنے کی کوشش اور اہلکاروں سے تلخ کلامی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فرخ حبیب نے فواد چودھری کو لے جانے والے اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی فواد چودھری کو لے جانے سے روکنے کی کوشش کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جوں ہی فواد چودھری کو لے جانے والی سیکیورٹی کی گاڑیاں ٹول پلازہ پر پہنچتی ہیں تو فرخ حبیب گاڑیوں کے آگے آ جاتے ہیں۔
فرخ حبیب نے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیوں کو روکا اور کہا کہ آپ لوگ توہین عدالت کر رہے ہیں فواد چودھری کو لاہور ہائی کورٹ نے طلب کیا ہے لیکن آپ لوگ پیش نہیں کر رہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فرخ حبیب کو پیچھے ہٹانے کی کوشش کی تو ان کی اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔ تھوڑی دیر تک کوشش جاری رکھنے کے بعد فرخ حبیب سیکیورٹی اداروں کی گاڑیوں کے سامنے آگئے اور کہا کہ گاڑی میرے اوپر سے جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اپنے دور میں مخالفین کو گرفتار کروانے والے اب خود کی گرفتاریوں پر چیخ کیوں رہے؟
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز
گیس کے چولہے پر کھانا بنانا صحت کیلئے آلودہ شہر میں رہنے سے زیادہ نقصان دہ ہے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بھوکنے کے ساتھ غنڈی گردی پر اتر آئے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کے ساتھ فرح حبیب کو بھی موقع پر گرفتار کرنا چاہیئے تھا یہ کون ہوتے ہیں سرکاری گاڑی روکنے والے..!! pic.twitter.com/HMGMf8GD58
— AbDuS SaTaR KHiLJi (@ABDUSSATAR_PMLN) January 25, 2023
اس حوالے سے ایک صارف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بدزبانی کے ساتھ غنڈہ گردی پر اتر آئے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کے ساتھ فرح حبیب کو بھی موقع پر گرفتار کرنا چاہیئے تھا یہ کون ہوتے ہیں سرکاری گاڑی روکنے والے.