پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ پنجاب پولیس ناصرف وین میں دھولچی لائی بلکہ ویلیں بھی دی، ویڈیو وائرل

0
35

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ پنجاب پولیس وین میں دھولچی لارہی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس کی گاڑی دھولچی لارہی ہے. غضنفر نامی صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ؛ سرائے عالمگیر ،تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کامیابی کے لئے پولیس اہلکار بھی مددگار جبکہ پولیس ڈالے میں سوار ڈھولچی مارچ کے شرکاء کا لہو گرمانے کے لئے پنڈال میں پہنچ گئے. انہوں نے مزید لکھا کہ مسلم لیگ ق کے کارکنان ویلیں نچھاور کررہے ہیں.
غضنفر کا کہنا تھا کہ؛ سرائے عالمگیر،پولیس اہلکار نے بھی جمع پونجی ڈھول والوں پر نچھاور کردی


ایک طرف صارفین اس پر مزاحیہ ٹوئیٹس کررہے تو دوسری جانب پنجاب پولیس پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے کہ کیونکہ صارفین کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کا کام محض تحفظ یقینی بنانا ہے لیکن یہ کیا کہ وہ دھولی بھی لارہے اور ویلیں بھی دے رہیں.

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کی رہائشگاہ پر 90 لاکھ روپے کے بلٹ پروف شیشے لگائے جائیں گے
میٹا اور ٹوئٹر کے بعد ایمازون کا اپنے10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا ارادہ
چین اور ایران امریکہ میں مخالفین کی جاسوسی کرارہے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن
واضح رہے کہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا کارواں سرائے عالمگیر پہنچ رہا جبکہ شاہ محمود قریشی مارچ کی قیادت کر رہے. خیال رہے کہ دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز وزیر آباد سے ہوا تھا جہاں عمران خان کے کینٹینر پر مبینہ فائرنگ کی گئی تھی، سرائے عالمگیر پر لانگ مارچ کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، پی ٹی آئی کارکنان جمع ہو رہے ہیں،لانگ مارچ کے شرکاء سے عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے،

Leave a reply