پی ٹی آئی ایم این ایز نے رابطہ کرکے کہا الگ الیکشن نہ کرائیں. گورنر کے پی

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم این ایز نے رابطے کیے ہیں کہ الگ الیکشن نہ کروائیں۔ جبکہ غلام علی کا کہنا ہے انہوں نے پی ٹی آئی ارکان کو یہ بات عمران خان سے کہنے کا مشورہ دیا ہے، تمام سیاسی جماعتیں الگ الگ انتخابات نہیں چاہتیں، اگر الگ الگ انتخابات ہوئے تو ہر سال پھر اسی طرح ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنے ہیں، الیکشن کے لیے امن و امان کی صورت حال بہتر نہیں، الیکشن کمیشن کے پاس وسائل نہیں، سکیورٹی خدشات پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں
زمان پارک،کارکن بنے عمران خان کی ڈھال،تاحال گرفتاری نہ ہو سکی
عمران خان کو کس نے کہا کہ بیڈ کےنیچے چھپ جاو؟ مریم نواز
روٹین سے ہٹ کر کردار کرنا چاہتا ہوں عثمان مختار
نور مقدم قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنایا فیصلہ
بانی ایم کیو ایم 1 کروڑ پاؤنڈ پراپرٹی کا کیس لندن ہائیکورٹ میں ہار گئے
مریم نواز بارے جھوٹی خبر پرتجزیہ کار عامر متین کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا گیا
پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع
آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر پر حکومت کا امریکا سے بات کرنے کا فیصلہ

ان کا مزید کہنا تھا الیکشن ایک ساتھ ہوجائیں تو بہتر ہوگا کیونکہ حالات ایسے نہیں علیحدہ علیحدہ الیکشن کروائیں جائیں جبکہ سیاسی جماعتوں کو بھی سوچنا چاہئے اور ملکی وسائل کو بھی دیکھنا چاہئے کہ کیا آیا ہم اس پوزیشن میں ہیں کہ اس قدر اخراجات بلاجواز ادا کرسکیں یا خرچ کریں.

Shares: